باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی
ملتان : ماہر نفسیات باپ نے اکلوتی بیٹی قتل کرکے خود کشی کرلی
ماہر نفسیات نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا پھر خود کو گولی مارلی، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔
ماہر نفسیات کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا افسوسناک واقعہ ملتان میں پیش آیا ہے جہاں ایک ڈاکٹر نے اپنی اکلوتی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے گھریلو تنازع پر بیٹی کو قتل کیا، مزید شواہد کیلئے فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق جسٹس حمید کالونی میں گھریلو جھگڑے پر ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر قتل کردیا اس کے بعد انہوں نے گولی مار کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ باپ بیٹی کی نعشوں کو مزید کارروائی کیلئے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ڈاکٹر علیزہ حیدر تین بچوں کی ماں تھی۔