نام نہاد پی ڈی ایم میں بھی ناکام ہی رہیں گے
لاہور: عوام کے مسترد کردہ کرپٹ سیاسی عناصر انفرادی طور پر بھی ناکام تھے
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھڑکیں مارنے والی جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے مسترد کردہ کرپٹ سیاسی عناصر انفرادی طور پر بھی ناکام تھے اب نام نہاد پی ڈی ایم میں اجتماعی طور پر بھی ناکام ہی رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ آرڈیننس سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے ذاتی مفاد کے ایجنڈے کو مزید ایکسپوز کرے گا، ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عوام کے مسترد کردہ کرپٹ سیاسی عناصر انفرادی طور پر بھی ناکام تھے اب نام نہاد PDM میں اجتماعی طور پر بھی ناکام ہی رہینگے۔ اوپن بیلٹ آرڈیننس سینیٹ الیکشن میں PDM کے ذاتی مفاد کے ایجنڈے کو مزید ایکسپوز کرے گا۔ ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 7, 2021
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو جنوری میں گھر بھیجنے کی بھڑکیں مارنے والی جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہے۔
وزیراعظم کو جنوری میں گھر بھیجنے کی بھڑکیں مارنے والی جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہے۔ عمران خان ناصرف حکومتی آئینی مدت پوری کرینگے بلکہ عوامی اعتماد کےساتھ 2023 میں بھی وزیراعظم منتخب ہوکر مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کرینگے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 7, 2021
فردوس عاشق اعواننے کہا کہ عمران خان ناصرف حکومتی آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ عوامی اعتماد کےساتھ 2023 میں بھی وزیراعظم منتخب ہوکر مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کریں گے۔