پنجاب
مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ حکم امتناعی کے کلچر کو بھول جائیں،انہوں نےکہا کہ کوشش ہے کوئی معاملہ زیادہ دیرتک حکم امتناع میں نہ رہے۔
انہوں نےکہا کہ مسئلے بند کمرے میں بھی حل ہوسکتے ہیں،جبکہ عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرتے کرتےلوگ تنگ آچکے ہیں۔
سید منصور علی شاہ کا کہناتھاکہ ہماراکام لوگوں کوانصاف فراہم کرناہے،انہوں نےکہا کہ پنجاب میں اس وقت 13لاکھ کیسزززیر التواہیں،جبکہ لاہورہائی کورٹ میں ایک لاکھ سےزائدکیسززیرالتواہیں۔