پنجاب

اوبر اور کریم ٹیکسی سروس ‌غیر قانونی قرار، کریک ڈاؤن کا آغاز

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے موبائل فون سافٹ ویئر کے ذریعے آپریٹ کرنے والی پرائیویٹ ٹیکسی سروسز کو غیرقانونی قرار دے کر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوبر، کریم ٹیکسی سروس غیر قانونی ہیں، اس لیے ان کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاﺅن کیا جائے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر اور کریمی کے خلاف کاروائی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے ،ٹیکسی سروس کے خلاف کارروائی کے لئے سیکریٹری ٹرانسپوٹ نے پی ٹی اے کو ایپلیکیشن بند کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اوبر، کریم ٹیکسی سروسز دنیا بھر میں خدمات فراہم کر رہی ہیں ، ان کمپنیوں کی سروس سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کا اینڈرائڈ موبائل یوزر ہونا ضروری ہوتا ہے، کوئی بھی شہری موبائل فون پر اوبر ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے حسبِ ضرورت کسی بھی جگہ مختصر وقت میں ٹیکسی منگوا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close