Featuredپنجاب

زرداری اور بلاول کے بیان پر ہم نے کوئی تبصرہ نہیں کیا

لاہور : احسن اقبال نے آصف  زرداری اور بلاول بھٹو کے بیانات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بیان پر ہم نے کوئی تبصرہ نہیں کیا، ہمارا ہدف عمران خان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بیانات کا جواب نہیں دیں گے، ہم ذاتیات پر بیان بازی سے پرہیز کریں گے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جس نے بھی اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے مقصد کو نقصان پہنچایا قوم اُسے معاف نہیں کرے گی، ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے حکومت کو کوئی بیل آؤٹ ملے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج کار خانے بند ہیں، مزدور اور کسان پریشان ہیں، وعظ اور لیکچر سے حکمرانی نہیں ہوتی ہے، عمران خان کی حکومت میرٹ بالکل بھی نہیں ہے۔

احسن اقبال نے استفسار کیا کہ ہم اسمبلیوں میں میں بیٹھ کیا کررہے ہیں؟ جو باہر آجائیں تو نقصان ہوجائے گا؟

انہوں نے کہا کہ ہم آئین، ووٹ اور حقوق کا احترام چاہتے ہیں، اگر اپوزیشن متحد ہوکر استعفے دیتی ہے تو حکومت ریت کی دیوار کی طرح گر جائے گی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ کے خواب کی تعبیر ہے، اس ملک کا خمیر بُلٹ نہیں بیلٹ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ووٹ کو عزت نہیں دی تو مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوگیا، آج بھی جو مسائل ہیں اُس کی وجہ ووٹ کو عزت نہ دینا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2018ء کے جنرل الیکشن میں لوگوں نے ووٹ ن لیگ کو ڈالا مگر اُن کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close