اسلام آباد 7دن کے نومولود بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
پمز ہسپتال: کی کورونا فوکل پرسن ڈاکٹرعائشہ کے مطابق پمز ہسپتال میں کورونا سے متاثر نومولود کو داخل کیا گیا ہے
مز ہسپتال کی کورونا فوکل پرسن ڈاکٹرعائشہ کے مطابق پمز ہسپتال میں کورونا سے متاثر نومولود کو داخل کیا گیا ہے جہاں کورونا سے متاثر ہونے والے 7 دن کے بچے کو آکسیجن پر رکھا گیا ہے ، تاہم بچے کی ماں کی حالت بہترہے اور وہ ہسپتال میں داخل نہیں ہے۔
جہاں ایک سے 10 سال کے 92 بچے کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں بھی کورونا کی تیسری لہر کے متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں ، شہر میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں 4.79 فیصد بچے تھے ، لاہور میں اب تک 5301 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، ایم ڈی چلڈرن اسپتال پروفیسر سلیم نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال کے کورونا وارڈ میں ایک ہی روز میں 4 بچے داخل ہوئے ، ان بچوں کی عمریں 2 ماہ ، ایک سال ، 5 سال اور 10سال ہیں
جب کہ مجموعی طور پر صوبہ پنجاب میں کورونا سے متاثر ہ بچوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے جہاں کورونا سے متاثر ہ افراد میں 5 عشاریہ 9فیصد
15 سال سے کم عمر بچے ہیں جب کہ اب تک پندرہ سال سے کم عمر کے
12462بچے پنجاب میں کورونا سےمتاثر ہوئے۔ دوسری طرف صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مختص بیڈز کم پڑنے لگے ، سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز 88.50 فیصد تک بھر گئے ، جہاں سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 164 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے تاہم شہر کے سرکاری ہسپتالوں کے وینٹی لیٹرز 88.50 فیصد تک بھر چکے ہیں