پنجاب

جہانگیر ترین گروپ کے کاروباری اور فیملی اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کروانے کا فیصلہ

ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین گروپ کے بزنس اور فیملی اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

 

جہانگیر ترین کی ملکیت میں آنے والے کاروبار اے ٹی ایف مینگو فارم لودھراں، جے کے ڈیریز کے علاوہ ان کے بیٹے علی ترین ، کمپنی کے عہدیدار رانا نسیم اور جے کے شگر ملز خانیوال کے اکاؤنٹ کا بھی فرانزک کروایا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ معروف کاروباری شخصیت جہانگیر ترین کی تینوں بیٹیوں ، جہانگیر ترین کے اپنے اکاؤنٹ اور اے کے ٹی شوگر مل کا اکاؤنٹ بھی فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا

 

یاد رہے کہ ایف آئی اے لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء معروف سیاستدان اور جے ڈی ڈبلیو کے سی ای او جہانگیر ترین ‘ ان کے بیٹے علی ترین اور داماد ولید اکبر فاروقی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ، میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی ، خوردبورد اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔

 

ایف آئی ار کے متن میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے جعلسازی سے 3ارب 14 کروڑ روپے ایک بند فیکٹری کو منتقل کیے ، جس کا مقصد اپنے اہل خانہ کو فائدہ پہنچانا تھا ، یہ رقم 2011-12 میں فاروقی پلپ ملک لمیٹیٹد کمپنی کو منتقل کی گئی ، بند فیکٹری میں پیسے لگاکر 3 ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی ، مذکورہ ایف آئی آر میں جہانگیر ترین کے داماد ولید اکبر فاروقی ، شاہد اکبر فاروقی اور کمپنی سیکریٹری محمد رفیق کو نامز دکیاگیا۔

 

ایف آئی اے لاہور کی طرف سے ایف آئی ار درج کیے جانے پر جہانگیر ترین کا ردعمل آگیا ، معاملے کو یکطرفہ کارروائی جب کہ الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے اپنے خلاف ایف آئی آر کا اندراج یکطرفہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا مجھ پر اور میرے بیٹے پر عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، نجی آڈٹ فرم پہلے ہی میری کمپینوں کے اکاؤنٹس کو درست قرار دے چکی ہے ، تمام شئیرز، کھاتے قانون کے مطابق منتقل کیے، مالی امور پر ہر طرح سے کلین ہوں ، اس کے باوجود مقدمے کا اندارج افسوسناک ہے ، مقدمے کے اندراج میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے بچوں پر غلط ایف آئی آرز درج کی گئیں ، بیرون ملک منتقل کی گئی رقم پر ٹیکس ادا کیا گیا اور تمام رقم بینکوں کے ذریعے منتقل کی گئی ، جب کہ اس حوالے سے ایف آئی اے کو تمام کاغذات بھی مہیا کرچکا ہوں ، میرے بیٹے علی ترین کے تمام اثاثے قانونی ذرائع سے بنائے گئے ، جب کہ میرے بیٹے کے پاس اثاثوں کی مکمل منی ٹریل موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close