پنجاب

لاہور کے جناح اسپتال سے ویکسین کی 600 خوراکیں مبینہ طورپر غائب

لاہور:اسپتال ذرائع کےمطابق غائب ہونے والی ویکسین کی 600 سے زائد خوراکیں جناح اسپتال انتظامیہ نے بااثر افراد اور رشتے داروں کو لگائیں

 

ویکسین کے مبینہ غائب ہونے پر محکمہ صحت نے ریکارڈ طلب کر لیا جب کہ وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیاجائے گا جب کہ بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی ہوگی۔

 

دوسری جانب ایم ایس جناح اسپتا ل کا کہناہےکہ ریکارڈ مرتب کرنے میں دشواری آئی ہے، ڈاکٹرز نے ویکیسن لگانے کے بعد اندراج نہیں کروایا اس لیے خوراکیں غائب ہونے کا تعین مکمل اندراج کے بعد ہو گا۔

 

جناح اسپتال کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین گوہراعجاز کا کہنا ہے کہ کوروناخوراکوں کا تمام ریکارڈموجود ہے، پیرامیڈیکل اسٹاف کو ویکسین میرٹ پر لگائی گئی اور آڈٹ روزانہ کی بنیاد پرکروایا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close