پنجاب

رمضان بازاروں کو سہولت بازارکی شکل دینے کا فیصلہ ، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رمضان پیکج کے لئے اربوں روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے۔

 

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا سب سے بڑا چیلنج منہگائی کو کنٹرول کرنا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم ہر ہفتے بریفنگ لیتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے رمضان بازاروں کو سہولت بازارکی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج حکومت کی جانب سے ملتان میں رمضان پیکج کے آغاز کا افتتاح کیا جارہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یوٹیلٹی کارپوریشن شہریوں کو معیاری اشیاء فراہم کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے اختیارات کو بحال کرتے ہوئے فنڈز کے لئے پہلی قسط 70 کروڑ جاری کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال بجٹ میں جنوبی پنجاب کے منصوبے الگ ہوں گے اور جنوبی پنجاب کا بجٹ جنوبی پنجاب کےعلاوہ کہیں خرچ نہیں کیا جائیگا کیونکہ ماضی میں جنوبی پنجاب کیلئے رکھی گئی رقم دوسرے منصوبوں میں لگادی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہونا شروع ہوگیا ہے جس سے امپورٹڈ اشیاء کی قیمتوں پر بھی فرق پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close