پنجاب

ڈسکہ میں منشیات فروش، قبضہ مافیا کا مقابلہ عوامی خدمت سے ہے

لاہور : پی ٹی آئی آج ڈسکہ سے جرائم پیشہ لیگ کا صفایا کرے گی

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں منشیات فروش، قبضہ مافیا کا مقابلہ عوامی خدمت سے ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی آج ڈسکہ سے جرائم پیشہ لیگ کا صفایا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کررہی ہے۔ ڈَسکہ میں منشیات فروش، قبضہ مافیا کا مقابلہ عوامی خدمت سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر پہرہ دیں گے۔ پی ٹی آئی جیت کر ڈسکہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close