پنجاب

شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر مریم نواز کردِعمل

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ردِعمل آ گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو عدالت سے ریلیف مل گیا ہے۔ شہباز شریف لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی ۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو 50 ، 50 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور شہباز شریف کی رہائی کا حکم بھی دے دیا۔اسی پر اب مریم نواز کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’شکریہ الحمد اللہ۔مریم نواز کی جانب سے چچا کو ضمانت ملنے پر اظہار تشکر کیا گیا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1382233735505055744?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1382233735505055744%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2021-04-14%2Fnews-2781636.html

یاد رہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

میاں محمد شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور احتساب عدالت میں کیس کا ٹرائل جاری ہے کہی ماہ سے جیل میں قید ہوں اور ٹرائل مکمل ہونے میں ابھی طویل وقت لگے گا۔

کیس کا تمام تر ریکارڈ نیب کے پاس ہے اور اس نے کسی قسم کی ریکوری نہیں کرنی۔ درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں قید میں ہونے کی وجہ سے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پا رہے۔ درخواست گزار کی عمر 70 سال اور وہ کینسر کا مریض ہے، وہ ٹرائل کورٹ میں سماعت کے موقع پرباقاعدگی سے شامل رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close