پنجاب

پنجاب میں رینجرز کو لانا پڑے گا

سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کا کبھی ایک جھوٹ پکڑا جاتا ہے، کبھی دوسرا جھوٹ پکڑا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی وزیر اعظم کے گھر کا ملازم ہے۔ میرا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔ وزیر اعظم کا نہیں بھیجا۔ ن لیگ کی پرانی عادت ہے کہ جب یہ ہارنے لگتے ہیں تو ڈنڈے اٹھا لیتے ہیں۔ نواز شریف کو اپنے امپائر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی عادت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رینجرز کو لانا پڑے گا۔ پولیس تو چھوٹو گینگ سے نہیں لڑ سکتی تو موٹو گینگ سے کیسے لڑے گی۔

انہوں نے تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم ایک بار پھر سے شروع کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close