پنجاب
لاہور میں پختہ سڑکوں کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی:وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں پختہ سڑکوں کے 6 منصوبوں اور 4 ماڈل قبرستانوں کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
لاہور میں پختہ سڑکوں کے 6 منصوبے 19 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے، شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت لاہور میں 4 ماڈل قبرستان بنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
ساہیوال کے علاقے ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں واٹر سپلائی سکیموں کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ ساہیوال کے دوران دونوں منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ میانوالی میں نیا سٹیٹ آف دی آٹ لاری اڈہ بنایا جائے گا۔ لاری اڈہ میانوالی میں سیوریج اور ڈرینج کا منصوبہ 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔