پنجاب

لاہور میں 22 دن بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروس بحال کر دی گئی

لاہور : لاہور میں 22 دن بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروس بحال کر دی گئی جس کا محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے مراسلہ بھی جاری کر دیا، اورنج ٹرین کی بحالی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

 

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں جزوی لاک ڈاؤن کے سبب شہر لاہور میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو 30 مارچ کو بند کیا گیا تھا۔

لاک ڈاؤن میں اورنج ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو بس سروس مکمل طور پر بند رہی۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم لاک ڈاؤن کے سبب 22 دن تک بند رہی۔

سپیڈو بس کے 17 روٹس کو معطل رکھا گیا۔ سپیڈو بس سروس کی 200 بسیں متعلقہ لاری اڈوں پر کھڑی رہیں۔

شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹرو بس سروس بھی معطل رکھی گئیں، لاک ڈاؤن کے دوران میٹرو بس کے سٹیشنز پر ٹکٹنگ کا نظام بند رہا۔

میٹرو بس ٹریک پر چلنے والی 67 بسیں گجومتہ بس ڈپو میں کھڑی رہیں۔ اورنج ٹرین کی سروس کو بھی 22 روز تک کورونا کے بڑھتے کیسز کے مدنظر بند رکھا گیا۔

22 روز میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کرائے کی مد میں 12 کروڑ پانچ لاکھ روپے خسارہ ہوا۔

میٹرو بس کی بندش سے اتھارٹی کو سات کروڑ 92 لاکھ روپے نقصان ہوا جبکہ میٹرو اورنج ٹرین کی بندش سے اتھارٹی کو چار کروڑ 13 لاکھ 60 ہزار روپے آمدن کی مد میں خسارے ہو

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close