مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20ہزار روپے مقرر ، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور : پنجاب میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20ہزارروپے مقرر کردی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بھی مزدوروں کیلئے تاریخ ساز اقدامات کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم مزدور کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی محنت کش طبقےکی خدمات کا دن ہے، حکومت پسماندہ اور محنت کش طبقےکی فلاح و بہبودکیلئےکوشاں ہے، اسپتالوں میں مزدوروں، انکےاہلخانہ کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ بھی مزدوروں کیلئےتاریخ سازاقدامات کرےگی، 7.25ارب سےٹیلنٹ اسکالرشپ،شادی،اموات پرگرانٹ دی جا رہی ہے جبکہ لاہور،ملتان،ننکانہ صاحب میں مزدوروں میں 1296 فلیٹس الاٹ کئے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کوروناکےپیش نظرمحنت کشوں کادن سادگی سےمنارہےہیں، وطن عزیزہم سےگھروں میں رہنےکاتقاضاکرتاہے، محنت کش ہمارےہیروہیں جورزق حلال کماکرمعیشت مضبوط کرتےہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 1886کو شکاگومیں محنت کشوں نے حقوق کیلئےلازوال قربانیاں دیں، یہ دن جبرواستبدادکےخلاف شکاگوکےشہداکی جدوجہدیاددلاتا ہے، دین اسلام محنت کش کی عظمت اورفلاح وبہبودکادرس دیتاہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان محنت کشوں اورمزدوروں کاپاکستان ہے، ماضی میں محنت کشوں کووعدوں پرٹرخایاگیا، سابق ادوارمیں مزدوروں کی فلاح کیلئےعملی اقدامات نہیں کئے گئے۔