پنجاب

شہبازشریف اور چوہدری نثار کا پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی پراطمینان کا اظہار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان ملاقات میں پی ایس ایل فائنل کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے کیے جانے والے اب تک کے سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے فائنل کے لیے اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے بیان کو مسترد کردیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ فائنل میچ کے لیے 60 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کا بیان حقائق کے منافی ہے، سیکیورٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر ہروہ اقدام اٹھایا جائے گا جس سے شہریوں کے روز مرہ معمولات میں کوئی رکاوٹ نہ پڑے۔

ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے شہبازشریف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اجلاس کے بارے میں آگاہ بھی کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے پنجاب پولیس اور رینجرز کی اب تک کی گئی مشترکہ کارروائیوں پر بھی اطمینان کا اظہارکیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close