گزشتہ برسوں کے مقابلے اس سال گندم کی پیداوار میں ریکارڈاضافہ
لاہور: وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں امسال گندم کی ریکارڈ 28.75 ملین میٹرک ٹن پیداوار ہوئی، گزشتہ10برسوں میں گندم کی پیداوار کم تھی، اب نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبدالعلیم خان نے لکھا کہ وزیراعظم نے کسانوں کو محنت کا بہترین معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا، گزشتہ برسوں کے مقابلے اس سال گندم پیداوار میں5ملین میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا، پنجاب رواں سال گندم میں خود کفیل ہوگا اور قلت نہیں آئے گی۔
رواں سال گندم کی ریکارڈ28.75 MMT پیداوار ہوئی جو پاکستان کی تاریخ میں سب سےزیادہ ہے۔سال2021میں5 MMTاضافہ ہوا۔وزیراعظم کی کسان دوست پالیسیزکےمثبت نتائج ملے۔پنجاب کوگندم و آٹےکےمعاملےمیں خودکفیل بنانےکےلئےہر ممکن اقدامات کیےجارہے ہیں۔کسان بھائیوں کےمفادات کاتحفظ اولین ترجیح ہے۔
— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) May 17, 2021
ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، گندم کی ریکارڈ پیداوار کو محفوظ بنانے کے لیے ہدایات دے دی گئی ہیں۔
قبل ازین وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ مانا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اپریل میں ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔