Featuredپنجاب

گورنرپنجاب کا بڑا اعلان،فلسطینی عوام کے لیے 100ملین روپے کی امداد

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے فلسطینی عوام کے لیے 100ملین روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب سے بزنس کمیونٹی اور دیگر وفود نے ملاقات کی اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے فلسطینی عوام کیلئے 100ملین روپے کی امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ فلسطین کی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، بزنس کمیونٹی کے تعاون سے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کریں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ وقت اسلامی ممالک کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا نہیں ہے۔

 

گورنر نے کہا کہ یہ وقت فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر فلسطینیوں کامقدمہ لڑیں گے، 21مئی کو حکومت یوم یکجہتی فلسطین منائے گی۔

 

 

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھاکہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close