پنجاب
خواجہ آصف کی عمران خان پر کڑی تنقید، تحریک انصاف کے اقدامات کو سیاسی خودکشی قرار دے دیا
لاہور: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی جانب سے عمران خان اور تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے اقدامات کو سیاسی خودکشی قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اوران کے ساتھی بدحواس ہوکر سیاسی خودکشی کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر دفاع کامائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے پیروکاروں کو ان ہی کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا چاہئے۔تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید اور ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد ملک میں سیاسی ماحول گرم ہے اور خواجہ آصف کے ٹوئٹ سے محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اس جھگڑے پر تبصرہ کر رہے ہیں۔