پنجاب

پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما بابر سہیل بٹ کو ان کے گن مین نے گولیاں مار کر قتل کردیا

لاہور: گن مین کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے  پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما بابر سہیل بٹ جاں بحق ہوگئے، گن مین گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میں  پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما بابرسہیل بٹ پر ان کے اپنے ہی گن مین نے گولیوں کی بارش کر دی اور فرار ہوگیا۔ گولیوں کی زد میں آکر بابر بٹ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے۔ واضح رہے کہ بابر سہیل بٹ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close