پنجاب
حسین حقانی کا بیان حقائق پر مبنی ہے، پی پی والے ذمہ داری جنرل کیانی پر ڈال رہے ہیں، جاوید ہاشمی
ملتان: سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ حسین حقانی کا بیان حقائق پر مبنی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے حسین حقانی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی کا بیان حقائق پر مبنی اور قابل توجہ ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے ذمہ داری جنرل کیانی پر ڈال رہے ہیں اور پی پی دور میں بلیک واٹر اور دیگر تنظیمیں پاکستان میں داخل ہوئیں۔یاد ہے کہ سابق سفیر حسین حقانی کے ایبٹ آباد آپریشن بارے مضمون پر خواجہ آصف نے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔