پنجاب
لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ آج سے بند کر دیا گیا
ایئرپورٹ حکام کے مطابق آج سے والٹن ایئر پورٹ استعمال نہیں ہوگا،فلائنگ کلب انتظامیہ کے مطابق والٹن ایئرپورٹ پر اس وقت 200 سے زائد سٹوڈنٹ پائلٹ زیر تربیت ہیں
والٹن ایئرپورٹ کی جگہ بزنس ڈسٹرکٹ بنایا جا رہا ہے،پنجاب حکومت نے بزنس ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الرٹ جاری!
والٹن ائیرپورٹ سے تربیتی پروازوں کو عارضی طور پرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا جارہا ہے، والٹن ائیرپورٹ کی جگہ نئے فلائنگ کلب کیلئے مریدکے میں جگہ مختص کی جاچکی ہے۔
حکام کے مطابق ٹینڈر مکمل ہونے کے بعد آئندہ 6سے 7ماہ میں فلائنگ کلب مریدکے میں تعمیر کر لیا جائے گا۔