پنجاب

ہراسانی کی ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی نے خودکشی کرلی

جھنگ:  ایک ماہ قبل دو اوباش نوجوانوں نے زبردستی لڑکی کی ویڈیو بنائی تھی

پولیس نے بتایا کہ جھنگ کی تحصیل گڑھ مہاراجہ میں  ایک ماہ قبل پیش آیا تھا، جہاں دو اوباش نوجوانوں نے زبردستی لڑکی کی ویڈیو بنائی، متاثرہ لڑکی منت سماجت کرتی رہی، مگر وہ باز نہ آئے، بعد ازاں لڑکوں نے متاثرہ لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےپر لڑکی نے مبینہ طور خودکشی کرلی، واقعے کے بعد پولیس نے ویڈیو بنانے والےلڑکوں کےخلاف مقدمے کا اندراج کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھروالوں نے لڑکوں کےخلاف کارروائی نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

رواں ماہ کی اکیس تاریخ کو گڑھ مہاراجہ میں ہی بائیس سالہ لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close