پنجاب
لادی گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہ جلا دی گئی
ڈیرہ غازی خان : لادی گینگ کیخلاف پانچویں روز بھی آپریشن جاری ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہ جلا دی گئی ہیں۔
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں جاری لادی گینگ کے خلاف پنجاب پولیس، بارڈر ملٹری پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مزید 7 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے، زیر حراست مشکوک افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔
لادی گینگ کے سرغنہ اور ارکان کے خلاف تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے، لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش چاکرانی نے نامعلوم مقام سے ویڈیو جاری کی تھی۔
فورسز کی جانب سے گزشتہ روز لادی گینگ کے تمام ٹھکانے مسمار کر دئیے گئے تھے۔