وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خدمت آپکی دہلیز پر ایپ کا افتتاح کر دیا، ایپ کے تحت شہریوں کو صفائی اور یگر سہولتیں گھرکی دہلیز پر ملیں گی
پروگرام’خدمت آپکی دہلیز پر‘کا پہلامرحلہ3ہفتےپرمشتمل ہوگا ، پہلاہفتہ صفائی،دوسرانکاسی آب،تیسراسرکاری عمارتوں کی صفائی کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا خدمت آپ کی دہلیز پرعوام کی خدمت کیلئے شاندار پروگرام ہے، اس پروگرام سے نچلی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کے مسترد شدہ ملک کو درست سمت چلتا دیکھ کر بوکھلا گئے، عثمان بزدار
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ گورننس کا منفرد ماڈل ہے ، ’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام ابتدائی طورپر
3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا، پہلے ہفتے میں گلیوں، بازاروں اورمحلوں کو صاف کیا جائے گا، سڑکوں کے کناروں سے تعمیراتی مٹیریل اٹھایا جائے گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار
درختوں ،کھمبوں سے لٹکے بینرز ،وال چاکنگ ختم کی جائے گی، خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کیاجائے گا، فراہمی ونکاسی آب کی سہولتوں میں بہتری پرتوجہ دی جائے گی جبکہ سرکاری دفاتر، اسکولز،عمارتوں پر رنگ وروغن ،صفائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو صاف ستھرا کیا جائے گا، فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ سے پروگرام کو مانیٹرنگ کیا جائے گی، کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی ہوگی۔