پنجاب

موٹروے نجی کمپنی کو دینے سے قومی خزانہ کو 205 ارب روپے کا نقصان

لاہور: سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد لاہور موٹروے نجی کمپنی کو دینے سے قومی خزانہ کو 205 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ نجی کمپنی 20 سال تک موٹروے پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹیکس وصول کرے گی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موٹروے نجی کمپنی کو دینا غیر قانونی اقدام ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے، جس کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا گیا ہے اس کمپنی نے تو درخواست بھی نہیں دی تھی لیکن پھر بھی اس کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت من مانیاں کر رہی ہے، قو می خزانہ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے، قومی وسائل کا تحفظ نہیں کیا جا رہا، عوام مشکلات کا شکار ہیں لیکن ان کی مشکلات حل کرنے کے لئے حکمران سنجیدہ نہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close