یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کا بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ
لاہور: یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایاجارہاہے اور ایسے میں پاک فوج نے روایتی حریف بھارت کی سیکیورٹی فورسز کو بھی اپنی خوشیوں میںشامل کرنا نہ بھولا اور واہگہ بارڈر پر روایتی تقریب میں بھارتی بارڈ رسیکیورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر روایتی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس دوران پنجاب رینجرز نے مشترکہ چیک پوسٹ پر بی ایس ایف کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔ پنجاب رینجرز کی طرف سے یہ تحفہ لیفٹیننٹ کرنل بلال احمد وڑائچ نے بھارتی کمانڈر کو دیا۔
یادرہے کہ انتہاءپسند عمومی طورپر پاک بھارت تعلقات کے مخالف سمجھے جاتے ہیں اور پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف ہرزہ سرائی بھی کرتے ہیں ، یوم پاکستان کے موقع پر چین، سعودی عرب اور ترکی کی فوج کی تقریب میں شرکت اور جنوب افریقی فوج کے سربراہ کی شرکت جہاں دشمنوں کو ناگوار گزری ہوگی ، وہیں مٹھائی کا تحفہ وصول کرنا بھی ایک آنکھ نہ بھایا ہوگا۔