پنجاب
ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا ،فردوس عاشق اعوان
لاہور: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم حادثے کی جگہ پر دکھائی نہیں دی، ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم ٹرین حادثے پر افسردہ ہے لیکن المناک حادثے کے باوجود اپوزیشن سازشوں سے باز نہیں آرہی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم حادثے کی جگہ پر دکھائی نہیں دی، ریلوے کا بوسیدہ نظام اور بدانتظامی حادثے کا باعث بنی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔