ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس، حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت جبکہ فاروق کی بریت کی درخواست خارج
لاہور: ایڈیشنل سیشن جج فیصل محمودمیرنے ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس میں گرفتار ملزم حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت جبکہ ملزم فاروق کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے استغاثے سے مزیدگواہوںکو یکم اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت میں تھانہ شیرا کورٹ نے ماڈل گرل عبیرہ کے قتل کیس میں ملوث ازما راو ،حکیم ذیشان اورفاروق کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے جس میں سولہ کےقریب گواہوں کے بیانات قلمبندہوچکے ہیں،ملزم حکیم ذیشان نے ضمانت جبکہ محمدفاروق نے بری کرنے کی درخواست کی۔
ملزمان کے وکلاءکی جانب سے بحث مکمل ہونے پرعدالت نے دونوں کی درخواستیں خارج کردیں۔عدالت نے استغاثے کوحکم دیاکہ یکم اپریل کو کیس کے دیگر گواہوں کوپیش کیا جائے،ازما راو ¿ اوردیگرملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے عبیرہ ماڈل گرل کوقتل کرنے کے بعدنعش کو ایک بیگ میں بند کرکے بس سٹینڈ شیرا کورٹ کے قریب پھینک دیاتھا،بعدازاں سی سی ٹی وی کیمرہ میں ازما راو ¿ کے نظر آنے پر پولیس نے اسے شامل تفتیش کیا جس کے بعد دیگر ملزمان بھی حراست میں لیا گیا۔