حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پرچھائے سیاہ بادل چھٹ چکے: فردوس عاشق اعوان
لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل کا آغاز ہونےکوہے ، بجٹ کاشتکاروں ،مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا وفاقی حکومت آج مالی سال22-2021کابجٹ پیش کرنےجارہی ہے، حکومتی کاوشوں سےملکی معیشت پرچھائےسیاہ بادل چھٹ چکے اور معیشت میں بہتری کےثمرات عوام تک پہنچانےکےعمل کاآغازہونےکوہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت آج مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ چکے۔ معیشت میں آئی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہونے کو ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 11, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کےمطابق عوام کیلئےزیادہ سہولتیں پیداکرنی ہیں، یہ بجٹ کاشتکاروں،مزدوروں اورصنعتی ملازمین کیلئےخوشخبریاں لائےگا، بہتر ہوتی معیشت غریب،کمزور طبقے کیلئے آسانیاں اور بہتر مستقبل کی نوید بنے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنا بجٹ 22-2021 کا مرکز و محور ہوگا۔ یہ بجٹ کاشتکاروں، مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا۔ بہتر ہوتی معیشت غریب اور کمزور طبقے کیلئے آسانیاں اور بہتر مستقبل کی نوید بنے گی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 11, 2021