آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لیے سرگرمیاں تیز
لاہور : پیپلز پارٹی نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لئے پنجاب اور بلوچستان میں سرگرمیاں تیز کردیں، آصف علی زرداری کے دورہ لاہور میں کئی اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لیے سرگرمیاں تیز کردیں ، شمولیت کے لئے پنجاب اور بلوچستان پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے موثرسیاسی قبائل پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ہے جبکہ پنجاب سے متعدد سیاسی شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے۔
پی پی مختلف حلقوں سے جیتنے کی پوزیشن والےامیدواروں سےرابطےمیں ہے جبکہ پیپلز پارٹی چھوڑکرپی ٹی آئی میں جانےوالےکی واپسی کےلئےکوشش جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کے دورہ لاہور میں کئی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گی، سابق گورنرپنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی سابق صدرسےملاقات کاامکان ہے، جس میں ذوالفقارخان کھوسہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق آصف زرداری کے پیپلزپارٹی پنجاب کو مضبوط کرنے کے لئے اہم شخصیات سے رابطے ہیں ، آصف زرداری نےقاسم ضیا کو پنجاب میں اہم ذمہ داری کی آفرکر دی۔
آصف زرداری دورہ لاہورمیں اپناطبی معائنہ بھی کروائیں گے اور پیپلزپارٹی پنجاب تنظیم کےمختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ حاجی عزیز الرحمان چن کی عیادت کےلئے انکےگھرجائیں گے۔
آصف زرداری چندروزلاہورمیں قیام کے دوران ماضی میں حلیف جماعتوں کےرہنماؤں سےبھی رابطےکریں گے، بجٹ کے بعد بلوچستان اور پنجاب سے کئی شخصیات پی پی میں شامل ہوں گی۔