لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کی
دونوں رہنماؤں کے رابطے میں آزادکشمیر الیکشن مہم مریم نواز کو سونپنے پر اتفاق کیا گیا ، نواز شریف نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز 3 روزہ دورے پر 24 اپریل کو کراچی پہنچیں گی
پارٹی قائد کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور آپ الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں اور عوامی اجتماعات کے ذریعے حکومت کی کشمیر پالیسی سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کرنے کی ہدایت کی گئی۔