پنجاب

ریلوے حکام نے 63 من پسند افسران کو کیش ایوارڈ کی مد میں لاکھوں روپے دیدیے

لاہور: ان افسران میں چھٹی پر گیا ایک آفیسر اور پانچ روز قبل پرسانل برانچ میں تعینات آفیسر بھی شامل ہے ہیڈ کوارٹر میں اعلی افسران کے ماتحت عملہ کو بھی اس بہتی گنگا میں نہلایا گیا

دوسری طرف ٹرین آپریشن سے منسلک گینگ مینوں، سگنل اسٹاف، الیکٹریکل اور پولیس اہلکاروں کو کئی ماہ سے ٹی اے ہی نہیں مل سکا ہے۔ من پسند افسران کو کیش ایوارڈ دینے سے دیگر افسران و ملازمین میں بد دلی پیدا ہوگئی۔
ایک طرف محکمہ کو اربوں روپے کا خسارہ ہے اور پنشنرز و ملازمین کو تنخواہوں کے حصول کےلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پرھیں:عوامی احتجاج کے باعث ریلوے آپریشن شدید متاثر: گرین لائن کی روانگی منسوخ

ریلوے کی مالی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے وہیں ریلوے بیوروکریسی نے اپنے من پسند افسران کو لاکھوں روپے کیش ایوارڈ کی صورت میں دیدیے ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جن افسران و دیگر کو کیش ایوارڈ دیا گیا ہے وہ ان کے کام کے مطابق دیا گیا ہے ۔ البتہ ملازمین کے ٹی اے کی رقم بھی انہیں جلد جاری کردی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close