Featuredپنجاب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دینے کی استدعا

لاہور: درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں سےمتعلق درخواست لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے، حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کردیا ، قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی

ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، اظہرصدیق ایڈووکیٹ نےمتفرق درخواست کی۔
درخواست گزار نے استدعا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ

30 جون حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 69 پیسے ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 113 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 86 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 85 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close