پنجاب
لاہور کے میو اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا
لاہور:آگ میو اسپتال کے تیسری منزل پر واقع آرتھو وارڈ میں لگی، جس کے نتیجے میں وارڈ میں دھواں بھر گیا اور متعدد مریض وارڈ میں پھنس گئے
ایم ایس میو اسپتال کے مطابق آرتھو وارڈ سے ملحقہ دوسرے وارڈ سے بھی مریضوں کو باہر نکالا جارہا ہے، ریسکیو کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔