پنجاب

آج سے صوبہ پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا

لاہور: ملک بھر میں مون سون سیزن کے تحت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارشیں ہورہی ہیں جبکہ بعض شہروں میں آئندہ دنوں بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ پنجاب بھر میں اگلے چند روز تک جاری رہے گا، بارشوں سے صوبے کے میدانی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

دریائے جہلم میں نچلے درجہ کے سیلاب کا بھی اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن سے قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کا جائزہ

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رات میں خضدار اور گردونواح میں بارش ہوسکی ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

ادھر کراچی میں بھی موسم خوشگوار ہے، صبح سویرے ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close