پنجاب
پاک فوج نے عزیز بلوچ کو تحویل میں لے لیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاک فوج نے لیاری گینگ کے سرغنہ اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیز بلوچ کو تحویل میں لے لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیاری گینگ کے سرغنہ عزیز بلوچ کو آرمی ایکٹ 1923 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم عزیز بلوچ پر غیرملکی خفیہ اداروں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم عزیر بلوچ نے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ اور ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے بھی روابط کا اعتراف کیا تھا جب کہ ملزم کا پاکستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے بھی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے عزیر بلوچ کے مقدمات کو فوجی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ سال پاک ایران سرحدی علاقے سے عزیز بلوچ کو حراست میں لے تھا۔