پنجاب

عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی اور سماعت کے دوران ہی عدالت نے تمام گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے انسپکٹر عامر سلیم سمیت 4 ایلیٹ فورس اہلکاروں کی ضمانت منظور کی۔ یاد رہے کہ 17 جون 2014 ء کو پاکستان عوامی تحریک اور پنجاب پولیس کے درمیان تصادم سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close