پنجاب

پاکپتن میں درج اغوا کا مقدمہ خارج

پاکپتن : کسی نے اغوا نہیں کیا، پڑھنے کیلئے گھر سے نکلیں تھیں۔

پاکپتن میں پولیس نے شاہو موڑ سے لاپتہ ہونے والی 4 بہنوں کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق بچیوں نے مجسٹریٹ کے روبرو بتایا کہ انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ پڑھنے کےلیے گھر سے نکلی تھیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق بچیوں کا تعلق غریب گھرانے سے ہے، جن کا والد تعلیمی اخرجات اٹھانے کی استطاعت نہیں رکھتا۔

ترجمان پولیس کے مطابق بچیوں کے والد کی مدعیت میں درج اغوا کا مقدمہ خارج کردیا ہے۔

لاہور کے علاقے شاہو موڑ سے گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والی بچیاں آج پولیس نے  ڈھونڈ نکالی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close