Featuredپنجاب

شہباز شریف نے آج میٹرو کیس میں نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا

 لاہور: شہبازشریف کی جانب سے نیب راولپنڈی کو جوابی خط لکھا جائے گا اور ان کے وکیل عطا تارڑ نیب میں پیش ہو کر نئی تاریخ لیں گے اور نیب حکام سے سوالنامے کی درخواست کریں گے

عطا تارڑ نیب میں شہباز شریف کی جانب سے جواب جمع کرائیں گے اور شہباز شریف کی عدم موجودگی اور جوابات پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پر ھیں : شہبازشریف کی نیب میں پیشی کی اندرونی کہانی

شہبازشریف کو آج نیب نے میٹرو کیس میں طلب کیا تھا نیب میٹرو بس راولپنڈی اسلام آباد منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔

نیب کے مطابق شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دلوایا۔ نیب نے احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close