مینار پاکستان واقعہ شرمناک تھا، اس پر تکلیف ہوئی
لاہور: عورت کی جو عزت پاکستان میں کی جاتی تھی ویسی مغرب میں نہیں کی جاتی تھی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان واقعہ شرمناک تھا، اس پر تکلیف ہوئی، تباہی کی بہت بڑی وجہ ہمارے بچوں کی تربیت نہ ہونا ہے، والدین بچوں کی تربیت کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں پنجاب تباہ و برباد ہوگیا ہے، پچھلی حکومت تھوڑا کام کرتی تھی اور زیادہ شور مچاتی تھی، عثمان بزدار آپ اتنا کام کرتے ہیں لیکن کسی کو کچھ پتا نہیں چلتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم پر کسی نے زور نہیں دیا، 1988 سے 1999 تک ڈھائی سال حکومت چلتی تھی، ہم ڈیم بناتے تو سستی بجلی بناتے، ملٹری ڈکٹیٹرز نے 2 ڈیم بنائے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم جب آزاد ہوئے تھے تو ہمیں اپنا تعلیم کا نظام بہتر کرنا چاہیے تھا، مغرب ہم سے تعلیم میں آگے نکل گیا، چین، جاپان، فرانس میں کتنے تعلیم نصاب ہیں؟۔
وزیراعظم نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، آج پیسا بنانا ہے تو انگلش میڈیم اسکول بنالیں آرام سے پیسے بنائیں گے، تقریب ہوتی ہے جس میں 80 فیصد لوگوں کو انگریزی نہیں آتی، مگر تقریب میں انگریزی میں تقریر کی جاتی ہے۔