پنجاب

ہر فرد کا احتساب ہو چکا، کرپشن ثابت نہ ہو سکی : مریم اورنگزیب

لاہور : ہر جھوٹا الزام لگایا، دو دو دفعہ گرفتار کیا، تمام انکوئری ہو چکی ، ہر فرد کا احتساب ہو چکا، کرپشن ثابت نہ ہو سکی

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے ہر منصوبے کو کھنگالا گیا، ہر فرد کا احتساب ہو چکا، کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا، عمران بزدار برادران نے بنجر، مہنگا اور بے روزگار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران بزدار برادران نے ہر جھوٹا الزام لگایا، دو دو دفعہ گرفتار کیا، تمام انکوئری ہو چکی ہے۔ ہر منصوبے کو کھنگالا گیا، گھر کے ہر فرد کا احتساب ہو چکا کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں۔ عمران صاحب نے پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کیا اور وہی کیس ایف آئی کے حوالے کر دئیے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا، چینی بجلی دوائی گیس لوٹنے آئے ہیں۔ عمران صاحب صرف تین سال میں اربوں کا آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی چوری کا جواب دے دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close