قرآن مجید کی وہ آیت جو بانجھ خواتین کو ضرور پڑھنی چاہیئے
لاہور: اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام یعنی قرآن مجید میں اخروی کیساتھ ساتھ دنیا مسائل کا حل بھی پیش کردیا ہے اوراگر کوئی عورت بانجھ پن کے مرض میں مبتلاءہوتواسے چاہیے کہ سورة الرحمن کی تلاوت کرے ، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو یہ عارضہ دور ہوجائے گا۔
بانجھ پن کے مرض سے نجات
اگر کسی عورت کو بانجھ پن کا عارضہ لاحق ہو تو وہ ہر نماز کے بعد 11 مرتبہ درود پاک پڑھے پھر 21مرتبہ یا باری المصور پڑھے، اس کے بعد ایک بار سورہ رحمن اور 11 مرتبہ درود پاک کا ورد کرے۔روزنامہ امت کے مطابق یہ وظیفہ معمول بنانے سے انشاءاللہ جلد ہی اس کی امید برآئے گی ،اولاد ہوجائے گی اور حمل قرار پائے گا۔ بانجھ پن کے عارضہ کو دور کرنے کے لئے یہ عمل اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔
کان درد دور
اگر کسی کے کان میں درد ہو تو اسے چاہیے کہ وہ سات دن تک فجر کی نماز کے بعد اول 21 مرتبہ درود پاک پڑھے، پھر 700 مرتبہ ”یا رحمن“ کا ورد کرے، اس کے بعد پھر 21 مرتبہ درود پاک پڑھے اور اپنے اوپر پھونک مار کر ہاتھوں پر دم کرے اور دم کئے ہوئے ہاتھ اپنے کانوں پر پھیرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کان کا درد جاتا رہے گا۔
تھکاوٹ ختم
تمام دن کام کاج کی وجہ سے اگر تھکاوٹ ہوجائے تو رات کو سونے سے پہلے اول سات مرتبہ درود پاک پڑھیں، پھر 33 مرتبہ ”یارحمن“ کا وردکریں، اس کے بعد پھر سات مرتبہ درود پاک پڑھے اور اپنے جسم پر پھونک مارے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو تھکاوٹ دور ہوجائے گی اور صبح اٹھتے وقت تھکاوٹ محسوس نہ ہوگی۔
نسیان کے مرض سے نجات
اس بیماری میں حافظہ کمزورہوجاتاہے، کوئی بات بھی یاد نہیں رہتی۔ یہ ایک ایسا عارضہ ہے، جس میں مبتلا ہونے والا بعض اوقات لوگوں میں بہت شرمندگی اٹھاتا ہے۔مرض نسیان کو دور کرنے کے لئے ایک شافی علاج یہ ہے کہ سورہ رحمن باوضو حالت میں چینی کی پلیٹ پر زعفران ملے عرق گلاب سے لکھیں اور آپ زم زم سے دھو کر شہد ملائیں اور مریض کو ہر روز پلائیں۔ بہت جلد شفا ہوگی۔
آفات و بلیات
آفات و بلیات سے محفوظ رہنے کے لئے جب نئے مہینے کا چاند نکلے تو پہلی رات کا چاند دیکھنے کے بعد دعا مانگے اور پھر باوضو حالت میں ہی ایک بار سورہ رحمن پڑھے پھر 11 مرتبہ درود پاک پڑھے اور پھر دعامانگے۔رب تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورے مہینے میں آفات و بلیات سے محفوظ رہے گا اور کسی قسم کی مصیبت میں مبتلا نہ ہوگا، ہر ماہ کا چاند دیکھ کر ایسا ہی کرے۔