پنجاب
مینارپاکستان کیس میں چھ ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور : عدالت نے ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے چھ ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے کیس کی سماعت کی ۔ پولیس نے ملزمان ارسلان ، افتخار اور مہران ، شہریار ، عابد اور ساجد کو پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش اور برآمدگی کے لیے چودہ روزہ ریمانڈ دیا جاٸے ۔ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ وہ پہلے ہی بیس روز جیل میں گزار چکے ہیں لہذا جسمانی ریمانڈ نہ دیا جاٸے ۔
عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوٸے 9 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر ملزمان پھٹ پڑے ان کا کہنا تھا واقعہ سے کوٸی تعلق انہیں گھر سے لا کر گرفتار کیا گیا ۔ ملزم افتخار کا کہنا تھا کہ وہ والد کے کینسر کے علاج کے لیے دیر سے آیا ہے ۔
ملزم مہران نے عدالت کو بتایا وہ 17 تاریخ کو لاہور آیا اور 18 کو گرفتار کر لیا گیا ۔ واقعہ کے وقت وہ لاہور میں موجود نہیں تھا