Featuredپنجاب

آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری

لاہور: وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کوآئی جی ریلوےتعینات کردیا ہے

نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب اور جوادرفیق ملک کووفاقی سیکریٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں راؤ سردار کونیا آئی جی پنجاب بنانے اور کامران علی افضل کوچیف سیکریٹری پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی واقتصادی صورتحال کا جائزہ

نئے تعینات آئی جی راؤ سردار سیف سٹی پراجیکٹ کے سربراہ ہیں ، راؤ سردار گزشتہ 3سالوں میں تعینات ہونیوالے چھٹےآئی جی پنجاب ہیں جبکہ کامران افضل اسوقت سیکریٹری صنعت کی خدمات سرانجام دے رہےہیں اور وہ پنجاب میں 3سال کے دوران تعینات 5ویں چیف سیکریٹری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close