پنجاب

راحیل شریف کو جاری ہونیوالا این او سی درست فیصلہ نہیں، صاحبزادہ حامد رضا

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے ٹیلی فونک رابطے میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد ہو کر ’’گو نواز گو تحریک‘‘ چلائے گی، وزیراعظم کو 2 ججوں نے مجرم اور 3 نے ملزم قرار دیا ہے، جنرل راحیل شریف کو مسلم فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ درست نہیں، شیعہ سنی کی بنیاد پر بننے والے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت ملکی مفاد میں نہیں، وزیراعظم قانونی اور سیاسی لحاظ سے وینٹی لیٹر پر چلے گئے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اگلے 2 ماہ کا ہر دن حکمران خاندان پر بھاری ثابت ہوگا، نواز شریف کے استعفٰی کے بغیر شفاف تحقیقات ممکن نہیں، 2 ججوں کا اختلافی نوٹ پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرم موسم میں گرم سیاست ہوگی۔ نواز شریف استعفٰی دیکر مزید رسوائی سے بچ سکتے ہیں۔ پاناما کیس کی گھنٹی اگلے الیکشن تک بجتی رہے گی اور اگلے 2 ماہ حکمران خاندان کی تلاشی جاری رہے گی، بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیئے، نواز شریف ایک ووٹ سے وقتی طور پر بچ گئے ہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اختلافی نوٹ بنچ کے اکثریتی اراکین پر بھاری ہے، قوم جلد اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی خوشخبری سنے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا استعفٰی قومی مطالبہ بن چکا ہے، گو نواز گو کی تحریک نواز شریف کے استعفٰی تک جاری رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close