پیپلز پارٹی کا 4 مئی کو لوڈشیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان پر دھرنا دینے کا اعلان
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 مئی کو لوڈشیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وہ دھرنے میں پنکھیاں لے کر بیٹھیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے 4 مئی کو لوڈشیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی پی رہنماءقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وہ مینار پاکستان پر پنکھیاں لے کر بیٹھیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گالم گلوچ بریگیڈ کی زبان کو لگام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ بھری پڑی ہے اور ماضی کے قصے کسی سے چھپے نہیں، وزیراعظم ہاؤس اپنے طوطوں کو قابو میں کرے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت نے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجاً مینار پاکستان خیمہ دفتر بنایا تھا اور ہاتھ والے پنکھے سے گرمی بھگانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کئی اجلاس کئے تھے۔