پنجاب

اجتماعی زیادتی کیس : شوہر نے من گھڑت کہانی بنا کرمقدمہ درج کرایا،ڈی پی او

سیالکوٹ:  خاتون سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی اور اغوا کا کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ خاتون کو کسی نے اغوا کیا اور نہ ہی زیادتی ثابت ہوئی، شوہر نے من گھڑت کہانی بنا کرمقدمہ درج کرایا۔

ڈی پی او کے مطابق لوگوں کوبلیک میل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی تھی اور تفتیش کے بعد خاتون نے عدالت میں بھی اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ میاں بیوی کے خلاف قانون کے مطابق دفعہ 182 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہےکہ سیالکوٹ میں 14 ستمبر کو خاتون کا مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close