پنجاب

احسان اللہ احسان نے غیر ملکی دشمنوں کے ایجنڈے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو بے نقاب کردیا، آصف غفور

راولپنڈی: تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان سامنے آنے کے بعد پاک فوج بھی میدان میں آگئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نوجوان ہماری طاقت ہیں اور وہ دشمن کی جھوٹی باتوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان منظر عام پر آنے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ احسان اللہ احسان نے غیر ملکی دشمنوں کے ایجنڈے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہماری طاقت ہیں اور وہ دشمن کی جھوٹی باتوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close