پنجاب
لینڈ مافیا امتیازعرف تاجی کھوکھر اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا
راولپنڈی: لینڈ مافیا سے جوڑا کردار امتیاز علی عرف تاجی کھوکھر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ تاجی کھوکھر کو صابرہ بی بی قتل کیس میں گرفتارکیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے امتیاز علی عرج تاجی کھوکھر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ صابر بی بی کو اس کے گھر پر سرعام قتل کردیا گیا تھا، صابر بی بی نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ اس کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس پر عدالت نے کو پولیس کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم طاقت وار شخص تاجی کھوکھر نے پولیس اہلکار کی موجودگی میں صابرہ بی بی کو موت کےگھاٹ اتار دیا تھا۔